اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے عالمی بحران کے باعث دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں،پاکستان تنازع کے حل کےلئے سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاخطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی بحران کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ،آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی رسد متاثر ،دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،پوری دنیا ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہی ، عالمی بحران کنٹرول سے باہر ایسے حالات کسی بھی ملک کی معیشت کےلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں،عالمی بحران کے حل کےلئے پاکستان سفارتی کردار ادا کر رہا ، ہر ملک اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے وسائل جمع کر رہا ہے،خطے کی کشیدہ صورتحال ،عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز کے باعث ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رانا ثنا نے کہا ملک میں ایک کروڑ 27 لاکھ افراد کو فیول ریلیف فراہم ، آنے والے دنوں میں سہولت سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 2کروڑ تک پہنچ سکتی ہے،جماعت اسلامی کے جذبے ،کوششوں کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی بھی چاہتی ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،عوام کو ریلیف فراہم کرنا اہم معاملہ ،فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے مزید لوگوں کو سہولت کی فراہمی ممکن ہے۔
عالمی بحران سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں،احسن اقبال،رانا ثنا


















