واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکہ مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق ممکنہ امریکی کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات ،بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور ،فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ،اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز دستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے،امریکی حملوں کی صورت میں ایران نے جوابی کارروائی کا انتباہ دےدیا۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فوجی حملوں کا امکان مسترد نہیں کرسکتا، مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر مزید حملے ہوں گے یا نہیں فی الحال کچھ نہیں بتاسکتا لیکن کچھ بھی ممکن ہے،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن جان بوجھ کر معاملے کو لٹکارہا ہے، شاید ایرانی قیادت امریکی انتخابات کا انتظار کررہی ہے تاہم ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ایران کیخلاف امریکہ انتہائی مضبوط پوزیشن میں ، جنگ کب ختم کرنی ہے ،فیصلہ خودکرونگا۔
امریکہ مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا


















