پنجاب ،دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد


لاہور:(اپنے رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت 30 روز کیلئے پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے آو¿ٹ ڈور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ،ہالز ،مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہو گی،انٹیلی جنس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہاڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ”سیف ڈرون یوزیج کمیٹی“ تشکیل دےدی، زرعی، آبپاشی ،تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت متعلقہ ضلعی سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دے گی، کمیٹی کی تحریری اجازت کے ساتھ ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا،عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت ترجیح ہے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔