ایران سے امن مذاکرات کےلئے جے ڈی وینس کو کوئی ہدایت نہیں دی،ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے پاس میزائل اب بھی موجود لیکن تعداد بہت کم ہے، ایران سے امن مذاکرات شروع کرنے کےلئے جے ڈی وینس کو کوئی ہدایت نہیں دی، وینس نے مجھ سے پوچھا تھا آپ کیا سوچتے ہیںتو میں نے کہا اگر آپ خط لکھنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

ٹرمپ نے کہاایران کو طبی سامان کی ضرورت ،بیمار افراد کی مدد کےلئے رسد پہنچائی جا رہی ہے، آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے ٹرمپ سٹریٹ رکھنا چاہئے۔

دریں اثناامریکی نیوز پورٹل ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ و اسرائیل معاہدہ نہ ہونے پر ایران پر ایک ہفتہ طویل فوجی کارروائی کر سکتے ہیں،بڑے حملوں کی تیاری شروع، امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ممکنہ فوجی کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے،حملوں میں ایرانی قیادت، توانائی شعبے، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔