ریاست، مسلح افواج ،شہدا پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،طلال چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے فضل الرحمن کو متنازع باتیں واپس لینا ہوں گی،ریاست، مسلح افواج ،شہدا پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہافضل الرحمن سے کسی کی ذاتی لڑائی نہیں،سیاست کا معیار اتنا نہیں گرانا چاہیے شہادتوں کومتنازع بنا دیں، شہادت کو زیر بحث لاکر سیاست کریں تو مطلب سیاست تو ختم ہوگئی،وزیر داخلہ نے ابھی بہت تھوڑا بولا ،مزید بہت کچھ بولنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ موقع کی مناسبت سے اور بہت کچھ بھی کہیں گے۔

وزیر مملکت نے کہاپارٹی رہنماﺅں کی بجائے فضل الرحمن خود وضاحت دیں گے تو بات کہیں ٹھہر سکتی ہے،دہشتگرد کو دہشتگرد کہنا پڑے گا، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں ساتھ کھڑا ہونا پڑےگا، صرف یہی شرط ہے دہشتگرد کو دہشتگرد کہا جائے۔