پٹرول قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل ،30 روز کےلئے اطلاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایران امریکہ کشیدگی ،پٹرول قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل ،اطلاق آئندہ 30 روز کےلئے ہوگا،کابینہ کی منظوری کے بعدپٹرولیم ڈویژن نے ریفائنریز کو نیا فارمولا جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر ہوگا ،اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری کارگو کا پریمیم ،اضافی اخراجات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،آئل ریفائنریز 30 روز تک ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پر مقرر کر سکیں گی، ریفائنریز کو پریمیم، اضافی اخراجات ،کسٹمز ڈیوٹی 7 مارچ 2026 کی سطح پر رکھنے کی اجازت ہوگی،درآمدی ،ایکس ریفائنری قیمت کا فرق ریفائنریز کو لیوی کی مد میں جمع کرانا ہوگا۔

لیوی میں حاصل ہونےوالا فائدہ قیمت میں کمی کی صورت میں صرف صارفین کو ملے گا،پٹرولیم ڈویژن نے تمام آئل ریفائنریز کو باضابطہ خطوط ارسال کر دئیے، ریفائنریز کو روزانہ فروخت کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق روزانہ فروخت کی رپورٹس کےساتھ سی پی آرز ،چالان بھی جمع کرانا ہوں گے، اوگرا ،پٹرولیم ڈویژن اضافی لیوی کی ادائیگیوں ، حسابات کی تصدیق کریں گے، نئے فارمولے کے باعث ریفائنریز ، اربوں ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے خطرے میں پڑ گئے،اچانک فیصلے سے آئل ریفائنریز کو تقریباً 49 روپے لٹر نقصان کا خدشہ ہے، ریفائنریز کی مجوزہ اپ گریڈیشن کےلئے مختص 5 سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے،آئل انڈسٹری نے خبردار کیا فیصلے سے ریفائنریز کی جدید کاری کے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔