سیالکوٹ (مشرق نیوز) مسٹر پتلو کی پہلی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو مسٹر پتلو سے ہوئی تھی اور یہ رشتہ تقریباً چار سال قائم رہا جس کے بعد مجھے لاعلم رکھ کر طلاق دیدی گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں مسٹرپتلو کی پہلی بیوی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ مالی مشکلات کا شکار تھے تاہم شہرت اور دولت ملنے کے بعد انکے روئیے میں تبدیلی آگئی اور انہوں نے دوسری خواتین سے تعلقات بنانا شروع کر دئیے۔
انہوں نے کہا کہ جب دوسری خواتین سے تعلقات قائم کئے تو پتلو نے مجھے اذیت دینا شروع کر دی، مجھے ڈانٹتے تھے، مجھے کال کرنا بند کر دیا اور رابطہ ختم کر دیا جس کے بعد میں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے نیند کی گولیاں استعمال کر رہی ہوں جس کا طبی ریکارڈ برطانیہ میں موجود ہے۔
سابقہ اہلیہ کے مطابق مسٹر پتلو دیگر خواتین سے ملتا رہا ہے جب میں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر بتاو کہ تم شادی شدہ ہو تو وہ مجھے دھمکاتا تھا کہ میں تمھاری نجی لمحات کی ویڈیوز لیک کردوںگا اور تماری فیملی کو بھی بھیجوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوہر نے انہیں لاعلم رکھ کر طلاق دی اور دیگر ممالک میں دوسری خواتین سے تعلقات قائم کئے۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ بیوی کا جائز رشتہ چھوڑ کر دوسری خواتین سے تعلقات قائم کرلئے اور مجھے طلاق کا بتایا تک بھی نہیں۔
خاتون نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس لئے سامنے آئی ہیں تاکہ دوسری لڑکیاں محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعووں کو قبول کرنے سے پہلے حقائق کو بھی مدنظر رکھیں۔
مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات


















