فیصلہ کن جواب دیا ،جنگ روکنے کیلئے گیند واشنگٹن کے کورٹ میں ہے،ایران

تہران: (مشرق نیوز)ایران نے واضح کیا ہے دشمن کی دھمکیوں ،فوجی کارروائیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےں گے ،ملک دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔

پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر باقر قالیباف نے کہا بڑھتی کشیدگی کے دوران جنگ روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے،خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح انگلی ٹریگر پر رکھ کر لڑنے کیلئے تیار ہے اسی طرح امریکی فریق کو فیصلہ کن ،منطقی جواب دیا ،جنگ روکنے کیلئے گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے،ایران میدان عمل ،عسکری محاذ پر دفاعی تیاری کی بلند ترین سطح پر ہے ،واشنگٹن نے دوبارہ کوئی تذویراتی غلطی کی تو نئے جنگی منظرنامے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں،قطر ،عمان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں ،سعودی عرب کےساتھ بھی بات چیت جاری ہے،ایران کا مقصد خطے میں نئے سکیورٹی انتظامات تشکیل دینا ہے۔

اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ایران امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات کو قبول نہیں کرے گا، معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں،امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو شرائط پوری کرنا ہوں گی،ثالث ایران ،امریکہ کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاہم ایران امریکی حملوں کی صورت میں خطے ، باہر بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے،ردعمل کے خطے سے باہر بھی نتائج سامنے آئیں گے۔