اسلام آباد: ( ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تاریخی پیشرفت ہے۔
حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں۔
شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔
اسحاق ڈار22 اپریل کو 3 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچیں گے ، بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس سے ملاقات کے علاوہ ہم منصب توحید حسین و بنگلہ دیشی کابینہ کے ارکان سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
تاریخی پیشرفت،اسحاق ڈار اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
















