واشنگٹن: ( ) ایران اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا 12 روزہ جنگ کااختتام ہوگیا، ایران اور اسرائیل نے حوصلہ، ہمت و دانشمندی دکھائی، سیز فائر کے ہر مرحلے پر فریقین صبر کا مظاہرہ کریں گے، جنگ سالوں جاری رہ سکتی تھی اور مشرق وسطیٰ کو تباہ کردیتی، دونوں ممالک کو امن کی طرف آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا جنگ بندی کے دوران دوسرا فریق پر امن رہےگا اور احترام کرےگا،خدا اسرائیل، ایران ،مشرق وسطیٰ ،امریکا اور پوری دنیا پر رحم کرے۔
ایران ،اسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق ،ٹرمپ کی پوری دنیا کو مبارکباد
















