راولپنڈی(مشرق نیوز)سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،صائم،فخر،بابر،رضوان ناکام رہے،95رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد سلمان آغا،طلعت نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کاٹوٹل299تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں کے درمیان138 رنزکی زبردست شراکت داری بنی،سلمان آغا نے کیریئرکی دوسری سنچر ی بنائی،طلعت نے62رنز بنائے،نواز36سکور کےساتھ ناٹ آﺅٹ رہے،سری لنکا کی جانب سے وانندو ہاسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
300کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنر بیٹرز نے 85رنز کاعمدہ آغاز فراہم کیا بعد میں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،207پر 7آﺅٹ ہونے کے بعد ہاسا رنگا نے 59رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا،سری لنکا کی اننگز 293تک محدود رہی،پاکستان نے میچ6رنز سے جیت لیا، حارث رﺅف 4،فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کوشکار کیا۔
سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو ہرا دیا



















