لاہور (مشرق نیوز) سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات میں نامزد ٹک ٹاکر ندیم مبارک نانی والا اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کی درخواستیں دائر کر دیں۔
بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ذریعے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہیں جبکہ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔ درخواست میں ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں



















