سری لنکن کرکٹ بورڈکی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب


کولمبو:(مشرق نیوز)سری لنکن کرکٹ بورڈ کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب، کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا و دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ملاقات کی،دونوں بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکرکٹ جنٹلمین کھیل کےساتھ محبت و قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی،شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔