راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطرف سکیورٹی ہائی الرٹ،چکری انٹرچینج، گورکھ پور، فیکٹری ناکہ، داہگل سمیت اڈیالہ روڈ پر 5ناکے قائم کر دئیے گئے،پولیس نے 5غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کہا راولپنڈی بھر میں دفعہ 144نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے اطرف سکیورٹی ہائی الرٹ ،5غیرمتعلقہ افراد گرفتار



















