کوہاٹ: (بیورورپورٹ)کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا ،پولیس، پاک فوج ،سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 1500کلوباروی مواد ناکارہ بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارود سے بھری پک اپ گاڑی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پکڑ لی گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے انتہائی مہارت ، پیشہ ورانہ انداز میں خطرناک مواد کو ناکارہ بنا کر ممکنہ تباہی کو روکا،سینکڑوں قیمتی جانیں محفوظ ہو گئیں۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق گاڑی میں 75 کلو کے 20 ڈرم لدے ہوئے تھے،1500کلوباروی مواد کو ناکارہ بنایا گیا،چکرکوٹ کے علاقے میں مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی ،ڈرائیور نے فرارہوتے ہوئے درخت سے ٹکرادی۔
کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا،1500کلوباروی مواد ناکارہ



















