چنئی،واکھنڈے(مشرق نیوز)نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کا ٹکٹ کٹوا لیا،چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے،یووراج سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ نے ہدف 15.1 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، گلین فلپس نے 76 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
ایک اور میچ میں نیپال نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹ لی،سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سکور کیے،مائیکل جونز 71 رنز بنا کر نمایاں رہے،نیپال نے 19.2اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سمیٹی۔
نیوزی لینڈ نے سپر 8 کاٹکٹ کٹوا لیا،نیپال کی ورلڈکپ میں پہلی فتح



















