گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل گجر کےخلاف تھانہ صدر میں فراڈ ،دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر ،بیٹے، بھائی ،بھتیجے ،سوسائٹی کے منیجر ،ملازمین بھی نامزد ہیں،سوسائٹی 2005 میں بنی، جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزموں نے سوسائٹی میں پارک، سکول ،قبرستان کےلئے مختص اراضی کو فروخت کیا،جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کی گئی۔
فرح گوگی و شوہر کیخلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج



















