یو اے ای پھر مہربان، 2 ارب ڈالر ڈپیازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)یو اے ای پھر مہربان، 2 ارب ڈالر ڈپیازٹس رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا متحدہ عرب امارات حکومت سے بات چیت جاری ہے اب کی بار رول اوور مدت زیادہ ہو گی۔

دریں اثناپاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاپالیسی اہداف کے حصول کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے ، اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنادیا،بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم ، ہنگامہ خیز دورسے گزررہے ہیں،جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں ونئی عالمی صف بندیوں نے نیا منظرنامہ تشکیل دیا ،خارجہ پالیسی نئی حقیقتوں کا موثرجواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان ڈائیلاگ و سفارتکاری سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ،مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے،امریکہ کیساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ،بنگلہ دیش کےساتھ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنا رہے ، خارجہ پالیسی اہداف کو فعال انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں،غزہ امن بورڈ اجلاس میں پاکستان نے اپنے اصولی موقف کو دہرایا۔