حکومت نے پھر پٹرول بم گرادیا،قیمتوں میں 8روپے لٹر تک اضافہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے پھر پٹرول بم گرادیا،نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پٹرول 8،ڈیزل کی قیمت 5.16روپے لٹر بڑھ گئی،اضافے کے بعد پٹرول266.17 ،ڈیزل280.86روپے لٹر ملے گا،نئے نرخ 15روز کیلئے نافذ العمل ہوں گے۔