اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ کرلیا گیا، آئی ایم ایف وفد پہلی میٹنگز کے بعد واپس روانہ ہوگیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن مذاکرات ہوں گے، وفد کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کی تمام میٹنگز ورچوئل ہوں گی،حکام کا کہنا ہے ورچوئل مذاکرات میں شیڈول کے مطابق ہی میٹنگز ہوں گی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا،آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب سے نجی ہوٹل میں افتتاحی ملاقات کی، وزیر خزانہ نے ملکی معیشت میں حالیہ بہتری کی صورت حال سے آگاہ کیا،ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم خراجات کا ترجیحی پلان شیئر کرے گی، بجٹ اہداف سمیت مجموعی آو¿ٹ لک اور سیلاب کے معاشی اثرات کا جائزہ بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ آئی ایم ایف صوبائی ٹیکس محاصل خصوصاً زرعی آمدن پر ٹیکس کا بھی جائزہ لے گا۔ بیرونی قرض ،فنانسنگ ، فنڈنگ اور مستقبل کی ادائیگیوں کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف وفد پہلی میٹنگز کے بعد واپس، ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ


















