اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جنگی حالات کے خاتمے تک قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی،پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطرنے عدم سپلائی سے آگاہ کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق مارچ کےلئے قطر سے 8 ایل این جی کارگوزکی بجائے صرف 2 ہی آئے،موجود ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی، 20 سے21 مارچ تک لوڈ مینجمنٹ کرکے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے،صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔
دوسری جانب وزیر تجارت جام کمال نے کہا ایل این جی قطر سے ہی آئےگی ،متبادل آپشنز بھی موجود ہیں، شپنگ لائنز کوبرآمدات اور درآمدات کی ذمہ داری پوری کرناہوگی،کنٹینرز کے رسک انشورنس و دیگر اخراجات کے باعث کچھ منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ،خلیجی ممالک سے انرجی وسائل پر انحصار رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔
جنگی حالات کے خاتمے تک قطر سے ایل این جی کی فراہمی بند


















