کرنٹ اکاونٹ سرپلس،ترسیلات زر ، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کرنٹ اکاونٹ سرپلس،ترسیلات زر ، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ،وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریے مثبت ہونے کی نوید سنا دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاونٹ سرپلس، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات ذر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، فروری تک پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس427 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا،فروری تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری میں آئی ٹی برآمدات 18 فیصد اضافے سے تقریباً 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزارت خزانہ نے کہا فارن ایکسچینج کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تاہم بڑی صنعتوں کی ترقی جنوری میں 12 فیصد، فروری میں 11 فیصد رکارڈ کی گئی، پاکستان کے پاس مارچ اور اپریل کےلئے تیل کے ذخائر موجود ہیں۔