قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی پیداوار، 12 ار ب کی بچت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے بجلی کی اضافی پیداوار، 12 ارب کی بچت ریکارڈ کی گئی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم منصفانہ و متوازن پالیسی کی حامی ضرور ہے،غیر منظم روف ٹاپ سولر سے گرڈ سٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، رات کے وقت بجلی کیلئے گیس و دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔

اویس لغاری نے کہا قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر ، طلب میں مینجمنٹ ناگزیر ہے، کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیح رہے گی، کمرشل و ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں،مکمل طور پر کوئلے پر انحصار نہیں کرسکتے، گیس پلانٹس گرڈ کیلئے ضروری ، کوئلہ بیس لوڈ جبکہ گیس پلانٹس لچک دار بجلی فراہم کرتے ہیں،سرپلس پاور پیکیج سے صنعتوں کو 12 ارب سے زائد بچت ہوئی،حکومتی ترجیح توانائی سکیورٹی، سسٹم سٹیبلٹی اور معیشت کا تسلسل ہے۔