لاہور (مشرق نیوز) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جارہے، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے، کلاسزفزیکل ہوں گی،ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا۔
وزیرتعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں 5روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
وزیر تعلیم نے طلبا کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں آئیں اور پڑھائی میں شرکت کریں کیونکہ معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب


















