پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش برداشت نہیں کرینگے،مصد ق ملک


برسلز :(مشرق نیوز)وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے سرحد پار دریاﺅں پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کےلئے خطرہ ہیں، پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھی کسی بھی کوشش کو ناقابل قبول سمجھتا ہے ، سندھ طاس معاہدہ دنیا کا مضبوط ترین معاہدہ ،یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا سیلاب و قدرتی آفات سے بچنے کےلئے لوگوں کو تربیت دینا ہوگی ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں،مسئلہ صرف پانی نہیں بلکہ انصاف کا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے سنگین اثرات کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہیں،پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کےلئے ہر قانونی، سفارتی اور بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔