پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے 57 کیس رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست

لاہور (مشر ق نیوز) پنجاب میں یکم ستمبر 2026 سے اب تک ڈینگی کے 57 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیس راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 22 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے 3،3 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیس سامنے آئے۔ دوسری جانب ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ڈینگی سے بچاو کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔