سندھ میں بھی کفایت شعاری پالیسی نافذ، کاروباری اوقات محدود


کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ میں بھی کفایت شعاری پالیسی نافذ، کاروباری اوقات کار محدود،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس ، شاپنگ مالز ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دیگر اضلاع میں ہفتے کے ساتوں دن شام 8بجے تک بند ،ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کاروبار رات 9بجے تک کھلے رہ سکیں گے،تندور، دودھ و ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، ہسپتال ،پٹرول پمپس پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیاہوٹلز، ریسٹورنٹس ،فوڈ آﺅٹ لیٹس کو رات7سے ساڑھے 11تک کھولنے کی اجازت ہوگی،ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی نہیں ،شادی ہالز ،بینکوئٹس کے اوقات بھی مقرر کر دئیے گئے ،رات8سے 12بجے (نصف شب)تک کھلے رہ سکیں گے،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سندھ پولیس کی مدد سے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔