جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سوشل میڈیاپر دلچسپ میمز کا طوفان


لاہور:(وقائع نگار)جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سوشل میڈیاپر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا،مختلف سوشل میڈیا پیجز پر امریکی نائب صدر کی اے آئی سے بنی مزاحیہ تصاویر نے دورے کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔

صارف کی جانب سے جے ڈی وینس کی پاکستان کے مشہور کھانوں سے لطف اٹھاتے اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کی گئیں،عبداللہ نامی ایکس صارف نے امریکی نائب صدر کی پریشانی کے عالم میں موبائل دیکھنے کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا جے ڈی وینس کا موبائل پاکستان میں لینڈ کرتے ہی نان پی ٹی اے اپرووڈ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا ،کوئی بھی غیر ملکی مہمان پاکستان آئے اور مارننگ شو میں نہ جائے ایسا کیسے ممکن، ایک صارف نے تصویر شیئر کرکے لکھاجے ڈی وینس کی پاکستان میں پہلی صبح،ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا جے ڈی وینس چھولے اور حلوہ پوری کھانے کے بعد۔