لاہور(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کالج طلبہ کیلئے الیکٹروبس فیسلیٹی کی منظوری دید ی،گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ کیلئے تمام اہل طلبہ کو وظیفہ دینے کا حکم دیا، بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکمشت62949 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ ملیں گے، پنجاب کے 98فیصد طلبہ کا سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے سرگودھا سمیت دیگر سکولوں میں بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت ،پنجاب کے 166 سرکاری کالجز میں نئی اور جدید ترین آئی ٹی لیب بنانے کی منظوری دےدی، اجلاس میں پنجاب کے کالجز میں پہلی مرتبہ پرنسپل، اساتذہ اور کالجز کیلئے ”کے پی آئیز“ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی کارکردگی کا تعین بھی”کے پی آئیز“کے مطابق کیا جائے گا، مریم نوازنے منیارٹی طلبہ کومساوی بنیادوں پر اوپن میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب کے طلبہ سے گوگل سرٹیفکیشن کورسز کی 400سے ایک ہزار ڈالر تک فیس نہیں لی جائےگی، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سائبر سکیورٹی، اے آئی، بزنس انٹیلی جنس اور 3 سے6 ماہ کے دیگر کورسز کرائے جائیں گے، اجلاس میں پنجاب کے تمام کامرس کالجز کا یونیورسٹیوں سے الحاق کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کامرس کالجز کو یونیورسٹیوں سے الحاق کرنے کی منظوری دیدی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا 29اضلاع کے 36 کامرس کالجز کو 19 سرکاری یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائےگا، ہر کامرس کالج کا ضلع میں موجود سرکاری یونیورسٹی سے الحاق کیا جائےگا، بزنس، اکاونٹ، فنانس، بینکنگ، آئی ٹی اور ای کامر س سے متعلق بی ایس کے 14 ڈسپلن پڑھائے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ کیلئے سمری پیش کی تھی،پنجاب کے 262 سرکاری کالجز کے 5282 طلبہ کیلئے فیزون میں 23 کروڑ 80لاکھ روپے ہونہار سکالر شپ دیئے گئے، فیز ٹو میں 200 کالجز کے 4310طلبہ کیلئے 19 کروڑ40 لاکھ روپے کے سکالر شپ رکھے گئے، 365 گریجوایٹ طلبہ کو 25 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ون میں 38ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوئے،سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو میں بصارت سے محروم اور دیگر سپیشل طلبہ کو بھی سکالر شپ ملیں گے، سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کیلئے 142000 طلبہ نے اپلائی کیا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا پنجاب میں پیکٹا کے تحت گریڈ 8 اسسمنٹ امتحانات میں 9لاکھ 94 ہزار طلبہ نے شرکت کی، طالبات کی کامیابی کا تناسب 92 فیصد اور طلبہ کی کامیابی کا تناسب84 رہا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی تین پوزیشنیں طالبات کو ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان سمیت 12 ممالک کی شدید مذمت
جسم میں آئرن کی کمی کسی دماغی بیماری کے خطرات کا سبب ہو سکتی ہے؟
نواز شریف اور مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، سیاحتی منصوبوں کی منظوری
خاتون پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کر کے فرار، ویڈیو وائرل
اہم معاشی اشارئیے توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے : گورنر سٹیٹ بینک
کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
میں نہیں بدلی، معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو
پاکستان میں جماعتیں اے ٹی ایم سے حکومت میں آتی ہیں: حافظ نعیم الرحمن
یورپی قیادت بیرونی پالیسیوں پر چل رہی ہے: روسی وزیر خارجہ
امن مذاکرات، سکیورٹی ہائی الرٹ، کاروباری مراکز بند، ہر قسم کی ٹریفک معطل


















