اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے سبب پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری ، لوڈ شیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی،ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صوبوں کی ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی،بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کل رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے 2گھنٹے تک کی لوڈ مینجمنٹ کی،ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی، اکنامک لوڈ مینجمنٹ کا پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ،ترجمان کے مطابق ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔
پیک ٹائم میں بجلی فراہمی کی بہتری، لوڈشیڈنگ لائن لاسز والے علاقوں تک محدود


















