حفاظتی ایس او پیز کے بغیر واسا آپریشنز پر پابندی، فیلڈ سٹاف کیلئے گیس ڈٹیکٹرز و دیگر اشیا لازم

لاہور (قمر عباس نقوی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاوسنگ کا حفاظتی ایس او پیز کے بغیر واسا آپریشنز پر پابندی ،مین ہولز میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی چیک کرنے کیلئے گیس ڈٹیکٹرز سمیت فیلڈ سٹاف ڈی سلٹنگ کے دوران حفاظتی سوٹ، ہیلمٹ، فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار۔حکومت پنجاب کا صوبہ کے 41اضلاع میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کی خاطر 2025میں واسا اتھارٹی کا قیام کیا گیا تھا تاکہ صارفین کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج نظام کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ اس حوالے سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو اپ گریٹ اور گلیوں کی بہتری کی خاطر اربوں روپے کے فبڈز جاری کئے گئے تھے جبکہ ہاﺅسنگ سے مون سون کی تیاریوں اور عام ایام میں ڈسیلٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کی منصوبہ بندی کو عملی کرنے کی خاطر احکامات جاری کئے گئے اور تمام واساز کو ملازمین کو جانی تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جاری ہونے والے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی خاطر ڈی جی واساز پنجاب کی جانب سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق واسا فیلڈ آپریشنز کیلئے نئے حفاظتی اقدامات نافذ کر دئیے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق حفاظتی ایس او پیز کے بغیر ڈی سلٹنگ اور مین ہول صفائی آپریشنز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مین ہولز میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی چیک کرنے کیلئے گیس ڈٹیکٹرز کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ تمام فیلڈ سٹاف ڈی سلٹنگ کے دوران حفاظتی سوٹ، ہیلمٹ، فیس ماسک اور دیگر حفاظتی آلات استعمال کرنے کا پابند ہوگا واسا حکام کے مطابق آپریشن سائٹ اور مشینری سے 50 میٹر دور سائن بورڈ نصب کئے جائیں گے جبکہ سیفٹی کونز اور وارننگ ٹیپ کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مراسلے میں سکشن مشینوں کی مینوئل ہینڈلنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام سکشن آپریشنز کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر کرے گا ہدایت کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جائے گی جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔سیکرٹری ہاﺅسنگ ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون سے قبل اربن فلڈنگ سے بچاو کیلئے صوبہ بھر میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم جاری ہے واسا فیلڈ سٹاف مشکل حالات میں فرائض انجام دیتا ہے اور مین ہولز سے خارج ہونے والی خطرناک گیسیں عملے کی جان کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں اسی لئے جامع حفاظتی ایس او پیز مرتب کئے گئے ہیں۔