چین ،کرپشن الزامات پر 2اعلیٰ ترین فوجی افسر سینٹرل ملٹری کمیشن سے برطرف


بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے کرپشن الزامات پر 2اعلیٰ ترین فوجی افسروںژانگ یوشیا ،لیو ڑینلی کو ریاستی سینٹرل ملٹری کمیشن سے برطرف کر دیا۔

فیصلہ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ برطرفیاں صدر شی جن پنگ کے دور اقتدار کی وسیع انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ ہیں جس نے چینی نظام میں نمایاں تبدیلیاں کیں تاہم ژانگ یوشیا جیسی سینئر شخصیت اور صدر شی جن پنگ کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے جرنیل کے زوال نے مبصرین کو حیران کر دیا ۔