لاہور (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کرغز صدر کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے۔ وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائیگا۔ وزیراعظم کے دورہ کرغزستان کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان پہنچ گئے


















