آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں تین ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال

مظفر آباد (مشرق نیوز) آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں تین ماہ بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم، وادی لیپا اور ضلع حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی،مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت بحال ہوگئی۔

انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں مواصلاتی سہولتیں معمول پر آنا شروع ہوگئیں۔