اسلام آباد:( ) وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو نے ملاقات کی، یوگنڈا کے صدر کے خصوصی ایلچی ، یوگنڈا کے سابق وزیراعظم روہاکانا روگونڈا بھی ہمراہ تھے۔
شہباز شریف نے اقوام متحدہ منشور کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کیا، بین الاقوامی قانون و بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور و مستقل حمایت جاری رکھے گا، موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ پلیٹ فارم اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا:وزیراعظم


















