اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت کے ملازمین کےلئے حفاظتی اقدامات پر تربیتی نشست ،آگ سے حفاظت ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔
نشست میں جسٹس علی باقر نجفی، رجسٹرار حفیظ خان سمیت دیگر نے شرکت کی، سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروس کے ماہرین نے ہنگامی صورتحال میں موثر ردعمل سے آگاہ کیا،تربیتی نشست میں آگ کی مختلف اقسام اور آگ بجھانے کے موثر ذرائع سے آگاہی فراہم کی گئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا تربیتی نشست کا مقصد حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور بہتری اقدامات کی نشاندہی تھا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ادارہ جاتی استعداد میں بہتری ناگزیر ہے۔
آئینی عدالت میں آگ ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیتی نشست


















