نئے صوبوں پر کام کےلئے کمیشن یا کمیٹی بنائی جائے، رانا تنویر

مریدکے:(نمائندہ خصوصی) وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے نئے صوبوں پر کام کےلئے کمیشن یا کمیٹی بنائی جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا6 ستمبر ملکی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل دن ، 1965 میں افواج پاکستان نے بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کیا ،2024 میں بھی اپنے سے دوگنا بڑی فوج کو عبرتناک شکست دی،بھارتی افواج نے لاہور میں ناشتے کا منصوبہ بنایا تاہم افواج پاکستان نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، نئے صوبے ،انتظامی یونٹس بننے سے گڈ گورننس بہتر ،عوام کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاچھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کا اپنے حکمرانوں سے رابطہ بہتر ہوگا، نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر بات ہونا مثبت پیش رفت ہے،حکومتی کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کی جائے، بین الاقوامی معاملات اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث رکاوٹیں موجود ہیں،جنگ کے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات پر 125 ارب کی سبسڈی دی گئی۔