صدر زرداری آل پارٹیز بلاکر نئے صوبوں پر مشاورت کریں، طاہر اشرفی


لاہور:(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے صدر زرداری آل پارٹیز بلاکر نئے صوبوں پر مشاورت کریں، اختیارات کی تقسیم ہو ورنہ نئے صوبے بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہایوم دفاع پاکستان پر تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلاشبہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پرامن انداز سے رہ رہے ہیں، سب جانتے ہیں پاکستان کا دفاع مضبوط ، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہر آنکھ پاکستان کی طرف ہے،مسائل ،آبادی بڑھ رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں استحکام پاکستان کےلئے متحد ہو جائیں۔

طاہر اشرفی نے کہا تمام سیاست دانوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے، نئے صوبوںکا فیصلہ مل بیٹھ کر کیاجائے،ملکی فیصلے پاکستان میں ہونے چاہئیں، رائے یا سیاسی اختلاف ہونا بری بات نہیں، تمام جماعتیں بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں۔