ساہیوال، اے ڈی سی فنانس ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی گریڈ 18 میں ترقی

ساہیوال (بےورو رپورٹ) اے ڈی سی فنانس ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی گریڈ 18 میں ترقی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ساہیوال میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی گریڈ 18 میں ترقی کی خبر پر ساہیوال کی صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار ،سابق چیئرمین پریس کلب چوہدری اشرف نے ڈاکٹر رانا اورنگزیب کو ان کی ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار، سابق چیئرمین چوہدری اشرف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی ترقی ان کی محنت قابلیت اور سرکاری امور میں ذمہ دارانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔صدر ساہیوال پریس کلب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر رانا اورنگزیب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے انہیں صحت تندرستی اور سلامتی نصیب کرے اور نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق دے۔