سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکہ میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے،پزشکیان

تہران: (مشرق نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے عوام کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایران کو دباو کے ذریعے جھکنے پرمجبور نہیں کیا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکہ کی جانب سے شہری تنصیبات، خوراک ،لوگوں کے روزگار کو نشانہ بنانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا امریکہ میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے، شہری بنیادی ڈھانچے اور خوراک کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟،امریکی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں تو لوگوں کو پانی، خوراک اور ادویات تک رسائی سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہاایران سعودی عرب کےساتھ حالت جنگ میں نہیں ، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں، خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن و سلامتی قائم کرنی چاہئے،جنگ نہیں اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں، امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا عمان سے مذاکرات کا کسی صورت مطلب نہیں آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ایران اجلاس میںمعاہدے کی تفصیلات اور نئے بحری راستے کا نقشہ پیش کرےگا،آبنائے ہرمز کھولنے کےلئے امریکہ کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنا ضروری،خطے کی سلامتی ،استحکام کی ذمہ داری صرف خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے، ایران کو امید ہے عمان مذاکرات خطے کے اہم معاملات پر مستقبل میں مشاورت کی راہ ہموار کریں گے۔