ایچی ناگویا (مشرق نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراو نکائی 49 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناءنے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف دو گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شوال ذوالفقار 25، کپتان فاطمہ ثناء21، گل فیروزہ 16 اور طوبیٰ حسن 13 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دیدی

















