آئی ایم ایف سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ سے مطمئن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چوتھے جائزہ مذاکرات ،آئی ایم ایف نے سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

سٹیٹ بینک حکام نے مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا زرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن باقاعدہ مذاکرات کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، مشن پیر سے معاشی ٹیم کےساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کرےگا۔