موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عدے پورے کیے جائیں،وزیرخزانہ


نیویارک: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے وعدوں کو عوام اور کمیونٹیز کےلئے ٹھوس و عملی نتائج میں تبدیل ہونا چاہیے،بین الاقوامی معاونت کے وعدوں کے باوجود مناسب منصوبوں کی عدم موجودگی کے باعث بعض مالی وسائل استعمال نہیں ہو سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر ا ورنگزیب نے کہاادارہ جاتی تقسیم ،سرمایہ کاری کے قابل اور مالی معاونت حاصل کرنے کے قابل منصوبوں کی کمی بدستور موثر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے،اقدام کو محض مکالمے سے آگے بڑھا کر عملی اقدامات کی جانب لے جائیں۔