ڈی آئی خان ،پولیس،ایف بی آر کے 5اہلکار شہید،شمالی وزیرستان،5دہشتگرد ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان،راولپنڈی :(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ ، پولیس ،ایف بی آر کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا،ایف بی آر کے 4 اہلکار وں نے جام شہادت نوش کیا،2اہلکار ایف بی آر کے مستقل ملازمین،2کنٹریکٹ پر تھے،بنوں روڈ پرٹریفک پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار شہید ،ایک زخمی ہوگیا،ڈی آئی خان شہر وگردونواح میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں5 خوارج جہنم واصل ،2 زخمی ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان و گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔