عمانی وزیر نے اپنی چھت،اپنا گھر کو بہترین ہاﺅسنگ پراجیکٹ قرار دےدیا


لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاوسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی، عمانی وزیربرائے ہاوسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے وزیراعلیٰ ،وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا ،ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اورپنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

مریم نواز نے پنجاب کے لینڈ مارک ہاوسنگ پراجیکٹ”اپنی چھت،اپنا گھر“کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا،اربن پلاننگ وڈویلپمنٹ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ،عمانی وفد کو پنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر“ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،سوالات کے جواب دئیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے”اپنا کھیت،اپنا روزگار“،”اپنی زمین، اپنا گھر“اور”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاصرف 18ماہ میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ کےلئے گھر بنانے کےلئے 2لاکھ سے زائدافراد کو لون کا اجرا غیرمعمولی امر ،اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے260ارب کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی،سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ،میرٹ ،شفافیت اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ،بلاسود لون کےلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں،اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت 10لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں مگر معاشی رکاوٹیں حا ئل ہیں،5سال میں کم آمدن والے لوگوں کےلئے 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف ہی پورا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں صرف14ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ99فیصد سے زیادہ ہے، پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری کے تحت صوبے بھر کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا گیا،ڈیٹا کی مدد سے گھر وں کی ضرورت کا تعین کیا جاتا ہے۔

عمانی وزیر ہاوسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے کہا عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی کمیونٹی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، عمان ہر پاکستانی کی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوسرے گھر کی طرح مانند ہے،عمان میں ہاوسنگ لون کے 2ماڈل ،ہزار ڈالر سے کم آمدن پر ہاوسنگ گرانٹ دی جاتی ہے،عمان ہاوسنگ بنک کے ذریعے لون دئیے جاتے ہیں لیکن ”اپنی چھت،اپنا گھر“بلا سود ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر پراجیکٹ ہے،دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں 13 دہشتگرد وں کی ہلاکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کامیاب انٹیلی جنس کارروائی کو سراہا