لاہور (نعیم جاوید) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی قیادت نے تاجروں کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب صدر علی حسان اصغر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی نشست پر بیٹھتے ہی تقریباً ایک گھنٹے کے اندر لاہور چیمبر کے ارکان کی شکایات کے ازالے کیلئے باقاعدہ شکایت سیل قائم کیا، جسے کاروباری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق شکایت سیل کے قیام کا بنیادی مقصد تاجروں کو سرکاری محکموں اور دیگر اداروں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے فوری پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ سیل کو موصول ہونے والی درخواستوں پر متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے پیش رفت کی جا رہی ہے جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ قابلِ حل شکایات کو چوبیس گھنٹے کے اندر نمٹایا جائے ذرائع نے بتایا کہ شکایت سیل کو روزانہ بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جن میں سب سے زیادہ شکایات پیرا فورسز سے متعلق بتائی جاتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، تیسرے نمبر پر امن و امان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، چوتھے نمبر پر ٹیکس اور وفاقی بورڈ آف ریونیو جبکہ پانچویں نمبر پر فوجداری نوعیت کے معاملات سے متعلق درخواستیں شامل ہیںذرائع کے مطابق شکایت سیل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو متعلقہ شعبوں میں بھجوانے کے ساتھ ان پر ہونے والی پیش رفت کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ درخواست گزار تاجر کو صرف درخواست جمع کرانے تک محدود نہ رہنا پڑے بلکہ مسئلے کے حل تک معاملے کو فالو کیا جائے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اب تک تاجروں کے خلاف درج سات مقدمات خارج کرائے جا چکے ہیں جبکہ دیگر معاملات میں بھی متعلقہ اداروں سے رابطے اور قانونی و انتظامی سطح پر پیش رفت جاری ہے۔ تاہم ان اعدادوشمار کی باضابطہ تصدیق کیلئے لاہور چیمبر اور متعلقہ پولیس و قانونی ریکارڈ کا جائزہ ضروری ہوگاذرائع کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے بھی تاجروں کی شکایات پر پیش رفت جاری ہے اور معاملے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔ کاروباری حلقوں نے شکایت سیل کے فعال ہونے اور ان کے مسائل پر فوری توجہ دیے جانے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے تاجر رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبر کی نئی قیادت کی جانب سے شکایات کے فوری ازالے کیلئے قائم کیا گیا نظام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چیمبر کو محض نمائندہ ادارے کے بجائے تاجروں کے روزمرہ مسائل کے عملی حل کا مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کاروباری حلقوں کے مطابق علی حسام اصغر اور ان کی ٹیم کی جانب سے ابتدائی دنوں میں شکایت سیل کے قیام اور سرکاری اداروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیے جانے سے تاجروں کو اپنے مسائل براہ راست چیمبر کے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا موقع ملا ہے ذرائع کے مطابق حکومتی اور کاروباری حلقوں میں بھی لاہور چیمبر کی نئی قیادت کے ان اقدامات کو توجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر شکایت سیل اسی رفتار سے کام جاری رکھتا ہے اور درخواستوں کے حل کے حوالے سے باقاعدہ ریکارڈ اور جواب دہی کا نظام برقرار رکھا جاتا ہے تو یہ لاہور کی کاروباری برادری کیلئے ایک مو¿ثر سہولت ثابت ہو سکتا ہےصدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ ان کے اتحاد نے انتخابی مہم کے دوران کاروباری برادری سے جو وعدے کیے تھے، ان پر عملی طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ہمارا بنیادی نعرہ تجارت کا فروغ، تاجر کی عزت اور لاہور کی ہر مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ بنانا تھا اور نئی قیادت اسی سمت میں تیزی سے اقدامات کر رہی ہے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسام اصغر نے کہا کہ تاجروں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے لاہور چیمبر میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کو چوبیس گھنٹے کے اندر حل کیا جائے۔
شکایت سیل قائم، لاہور چیمبر کا تاجروں کے مسائل کے فوری حل کا لائحہ عمل



















