چیف الیکشن کمشنر،ممبران کی تقرری ،شہباز،اچکزئی ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر،ممبران کی تقرری پر حکومت ،اپوزیشن میں مشاورت کا معاملہ تعطل کا شکار ،وزیراعظم شہبازشریف ،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑگئی۔

حکومت نے آئینی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کردیا، حکومت نے کہاکسی سزا یافتہ شخص کا آئینی معاملات میں فیصلہ سازی پر کوئی کردار نہیں، آئینی معاملات پر مشاورت صرف وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہوسکتی ہے۔