اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،ویٹی کن نے بین المذاہب ہم آہنگی ،پرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ہولی سی کے سیکرٹری برائے تعلقات ریاست آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر کے درمیان ملاقات میں مکالمے، علاقائی و عالمی امن اور مختلف مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرچ بشپ کا خیرمقدم کیا اور امن، بین المذاہب ہم آہنگی ،مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہا۔
آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان ثالثی، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،اسحاق ڈار نے پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے امن ، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کئے جانے والے اصولی مطالبات کو سراہااورفلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
سوتے وقت فون تکئے کے پاس رکھنے سے ذہنی سکون متاثر ہونے کا خدشہ
چودھری سالک کو ہتک عزت کا نوٹس بھجواوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز
مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
کوہلی کے پاس ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے نام جذباتی پیغام، مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا: مولانا فضل الرحمن
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کر لیا
انتخابی اصلاحات کمیٹی: مسلم لیگ (ن) کا اتحادی جماعتوں کی نمائندگی کیلئے اپنے حصے میں کمی پر غور
امریکہ کے ایرانی جزیرے قشم پر محدود حملے، دفاعی کارروائی قرار دے دیا
آئی ایم ایف کا ٹیکس ریونیو میں کمی پر اظہار تشویش، ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز


















