پشاور (مشرق نیوز) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ پشاور میں پارٹی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف محترم اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو اگلے دن غصہ آیا، دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے۔ جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہم نے جواب دیا تو آپ کیلئے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔
ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا: مولانا فضل الرحمن


















