انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی حکومت کےلئے چیلنج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کےلئے چیلنج بن گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کمیٹی میں صرف ایک رکن شامل کرنے کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 2اراکین کی نمائندگی دینے کا مطالبہ کردیا ۔

سید امین الحق نے حکومتی چیف وہپ طارق فضل چودھری سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا فیصلے پر نظرثانی کریں،قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 22اراکین ہیں،کمیٹی میں 2نشستیں ملنی چاہئیں،ایم کیو ایم حکومت کی بڑی اتحادی جماعت ہے ،کمیٹی میں مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے،طارق فضل چودھری نے ایم کیو ایم کے تحفظات قیادت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔